ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دراندازی کی کوشش ، اردن کی فوج نے 5افراد کو ہلاک کر دیا

دراندازی کی کوشش ، اردن کی فوج نے 5افراد کو ہلاک کر دیا

Tue, 13 Jun 2017 14:35:45  SO Admin   S.O. News Service

التنف11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اردن کی فوج کے اعلان کے مطابق شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ کے قریب آنے والے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار کے بیان کے مطابق سرحدی محافظین کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران نو گاڑیوں سے نمٹا گیا جو التنف کی گزرگاہ کے راستے اردن کی سرحد کی جانب بڑھ رہی تھیں۔"عمون" خبر رساں ایجنسی نے مذکورہ ذریعے ذمے دار کے حوالے سے مزید بتایا کہ سرحدی محافظین کی کارروائی پر یہ گاڑیاں شامی سرحد کی جانب واپس چلی گئیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک پِک اپ گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں پھر سے اردن کی سرحد کی جانب آئیں جس پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے جب کہ گاڑی اور دونوں موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بچانے کے لیے آنے والی ایک دوسری گاڑی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔دوسری جانب سرحدی محافظین کی فورس نے دو افراد کی جانب سے شامی اراضی سے اردن کی سرحد میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دونوں افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


Share: